Home sticky post پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور

Share
Share

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کی نئی بلندی کا ریکارڈ بنا لیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 1773 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس میں حالیہ تیزی کی وجہ پالیسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز پر بازار حصص میں ریکارڈ سازتیزی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...