Home نیوز پاکستان پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا

پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا

Share
Share

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 8 ستمبر سے پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہونے جارہا ہے جہاں 30 دن میں 45 تھیٹر شوز پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول 2023 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے تھیٹر گروپس اور فنکار حصہ لیں گے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 7 ممالک سے تھیٹر گروپس آ رہے ہیں، جس میں 30 دن میں 45 شوز ہوں گے، تھیٹر فیسٹیول میں اردو، انگلش، فارسی، سندھی، پنجابی زبانوں میں تھیٹر پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا مثبت چہرہ دکھانے میں میڈیا کا بھرپور کردار ہے، جتنی بڑی برانڈ عالمی اردو کانفرنس، پاکستان لٹریچر فیسٹیول، یوتھ فیسٹیول ہے اس کو آگے بڑھانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سکھانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، فیسٹیول میں بہت ساری ورکشاپس شامل ہیں، تھیٹر کے لوگوں کو نوکریاں نہیں ملتیں، ہماری کوشش ہے کہ تھیٹر کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔

اس موقع پر ہدایتکار و اداکار منور سعید نے کہا کہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول احمد شاہ اور ساجد حسن کی بہت بڑی کامیابی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان تھیٹر فیسٹیول سے دوبارہ تھیٹر کا مزاج دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں پڑھنے کا موقع ملا، وہاں آل انڈیا انٹرورسٹی یوتھ فیسٹیولز ہوا کرتے تھے، جس میں ڈرامہ، گلوکاری، گروپ ڈانس ہوا کرتے تھے، میں نے وہاں تھیٹر بھی کیا۔

منور سعید نے بتایا کہ عرصہ دراز تک ہم نے تھیٹر کیا مگر تھیٹر میں مائیکرو فون استعمال کرنا جائز نہیں سمجھا جاتا تھا، پھر آواز ٹریننگ کی، اس کے ذریعے تھیٹر کیے، آج بھی اپنے بچوں کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...