Home نیوز پاکستان پاکستان نے بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی

پاکستان نے بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے پاک افغان بارڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی موثر جوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...