Home highlight بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

Share
Share

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی ہے ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

معروف امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز اور پی بی ایس کو انٹرویو میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھارت کی بزدلانہ کاروائی کے جواب میں حکومت پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔
سفیر رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی ہے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں یہ بات واضح ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سفیر پاکستان کاکہناتھا کہ دنیا کی بڑی طاقت ہونے کے ناطے امریکہ اور صدر ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں پاکستان اور بھارت کی 1.6 ارب آبادی مسئلہ کشمیر سے متاثرہوتی ہے لہذا اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے...