انقرہ: پاک ترک دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور، باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی تعلقات، تجارت، روابط، دفاع، تعلیم، ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ترکیہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور انقرہ میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے وفود کی قیادت کی، دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی تعلقات، تجارت، روابط، دفاع، تعلیم، ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
مشاورتی عمل میں عوام سے عوام کے رابطوں اور دوطرفہ تعاون پر وسیع پیمانے پر جائزہ لیا گیا، دونوں فریقین نے اسلام آباد میں اس کے 7 ویں اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی ۔