Home سیاست پاکستان علماء کونسل کا 10 مئی کو ’’یوم استحکام پاکستان‘‘ منانے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا 10 مئی کو ’’یوم استحکام پاکستان‘‘ منانے کا اعلان

Share
Share

فیصل آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے مشورے کے بعد 10 مئی کو یوم استحکام پاکستان کا دن منایا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ساکھ مضبوط کرنے کی بات ہوگی، آج سے ایک سال قبل 9 مئی کو جو ہوا ایسا 76 سال میں کبھی نہیں ہوا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود عدالت سے فیصلے نہیں ہوئے، بے گناہ کو بے گناہ قرار دیا جائے اور گناہ گار کو سزا دی جائے، 9 مئی کو جو ہوا نہ اس پر کوئی معافی آئی نہ کچھ کہا گیا، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان جیلوں میں ہیں ان کو اس انتہا تک پہنچانے والا کون تھا اسے سامنے آنا چاہئے، یہ تحقیق ہونی چاہئے اس کا کردار کون ہے؟ فوج اور قوم کے درمیان نفرت پھیلانے والا کون ہے؟ قوم اور فوج کو لڑانے کی سازش کی گئی تھی۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ جو مہم فوج کے خلاف چلائی گئی اور جو آج بھی چل رہی ہے ان کے ذمہ دار کون ہیں؟ سیاست ریاست سے بالا تر ہو تو وہ تخریب کاری ہوتی ہے سیاست نہیں ہوتی، بڑے بڑے سیاست دان جیلوں میں گئے ہم بھی گئے ہیں مگر کبھی ایسی سیاست نہیں ہوئی۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ عدلیہ سے سوال ہے اگر یہ کام علماء کی طرف سے ہوا ہوتا تو کیا انہیں بھی معافی ہوجاتی؟ پاکستان مثبت سمت چل پڑا ہے، دوست ممالک انویسٹمنٹ کیلئے آگے بڑھ چکے ہیں، سیاسی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، 9 مئی کے سانحہ پر اگر سزائیں ملیں گی تو پھر ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...