Home سیاست پاکستان بلاک پالیٹیکس سے دور رہنا چاہتا ہے،نگران وزیر خارجہ

پاکستان بلاک پالیٹیکس سے دور رہنا چاہتا ہے،نگران وزیر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، آسیان کے ساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ چاہتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں آسیان کارنر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) علاقائی رابطے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان آسیان کے تمام ملکوں کے ساتھ باہمی فائدہ پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سارک تنظیم کو آسیان کی طرز پر بنایا گیا تھا تاہم بھارتی رویئے نے سارک کو غیر فعال بنادیا ہے، پاکستان آسیان کے اصولوں کی مرکزیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں آسیان ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے تربیتی پروگرام کا ا نعقاد کیا، امن و سلامتی کے لئے سماجی اور اقتصادی ترقی ضروری ہے، پاکستان بلاک پالیٹیکس سے دور رہنا چاہتا ہے اور وہ ملٹی لیٹلرازم پر یقین رکھتا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پرامن ایشیا پیسیفک پاکستان کی ترجیح ہے اور وہ آسیان ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کررہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار پاکستان رہا ہے اور دنیا کی توجہ اس جانب چاہتا ہے، ضروری ہے کہ تمام ممالک تمام تنازعات کا حل ایک عالمی نظام کا احترام کرتے ہوئے کریں، خطے میں ہر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام اسی صورت میں ممکن ہے۔

آسیان کارنر کے افتتاح کے موقع پر پاکستان اور آسیان کے تعلقات کو بڑھانے اور مستقبل کے امکانات کی تلاش کے موضوع پر ہونے والی گول میز کانفرنس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز کے چائنہ پاکستان اسٹڈی سینٹر نے کیا تھا جس میں اسلام آباد میں متعین آسیان کے سفیروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...