Home sticky post 3 غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستان

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں معاہدے سے انسانی امداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 15 جنوری 2025 کو ہونے والی غزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان معاہدے پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے، امید ہے کہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں معاہدے سے انسانی امداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اسرائیلی افواج کی اندھا دھند طاقت کے استعمال سے لاتعداد جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے، لاکھوں بے گناہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس حوالے سے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے اعلان کیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کا عمل 3 مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفاہ بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔

دوسرا مرحلہ جنگ بندی کے 16 روز بعد شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں مزید قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو، انتظامی امور کے معاملات طے کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن میں...

ملٹری ٹرائل کیس، سول نظام ناکام ہو چکا سب کیسز فوجی عدالت بھیج دی،آئینی بنچ

اسلام آباد:آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے سویلینز کے...

گولیاں چلانا بند کرو اور معاہدہ کرو،صدرٹرمپ کاروسی ہم منصب کو مشورہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو معاہدہ کرنے...

26 نومبر احتجاج ،2مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات...