Home نیوز پاکستان پاکستان کا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

پاکستان کا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کے عنوان سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد پر اکسانے کی مذمت کی ہے، جنرل اسمبلی نے مذہبی عدم برداشت اور منفی سوچ سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...