Home نیوز پاکستان پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی،اے ڈی بی

پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی،اے ڈی بی

Share
Share

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے گزشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیشکوئی کردی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو کم ترقی اور زیادہ مہنگائی کا سامنا رہا ہے پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایشین ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے سست معاشی گروتھ کی بڑی وجہ سیلاب، سخت مانیٹری مالیاتی پالیسیاں قرار دی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی تخمینے سے زیادہ رہی، اشیاء کی طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...