Home نیوز پاکستان جنوب مغربی بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کا خدشہ، پاکستان متاثر نہیں ہوگا

جنوب مغربی بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کا خدشہ، پاکستان متاثر نہیں ہوگا

Share
Share

کراچی: پی ایم ڈی سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب میں سائیکلون بننے کا خدشہ پید ا ہو گیا، پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کا سائیکلون سے متاثر ہونے کا امکان نہیں۔

وارننگ سینٹر کے مطابق جنوب مغربی بحیرہ عرب کے اوپر ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، عرض البلد 9.4 ° N اور طول البلد 61.5 ° E پر کراچی سے تقریباً 1810 کلومیٹر جنوب مغرب اور گوادر سے 1750 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے نظام میں شدت آنے کا امکان ہے، کل تک ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا، سائیکلون مغرب، شمال مغربی سمت میں عمان کے ساحل کی طرف بڑھ جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...