Home highlight پاکستان عالمی تنازعات اورمسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرے گا،عاصم افتخار

پاکستان عالمی تنازعات اورمسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرے گا،عاصم افتخار

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور عالمی امن کا داعی ہے، عالمی تنازعات اور مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، سال 2026-2025 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور غیر مستقل رکن مدت کا آغاز ہو گیا۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستا ن کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے،سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک اورعالمی امن کا داعی ہے ، پاکستان عالمی تنازعات اورمسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرے گا، سلامتی کونسل کو فعال کرنے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے ہرممکن کرداراداکرے گا، دنیا کومحفوظ اورپرامن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان حق خودارادیت کیلئے منظورہونیوالی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کرداراداکرے گا۔

Share
Related Articles

نیلم منیر نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دیں

پاکستانی خوبرو فلم و ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی شادی...

سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے63 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور ملائیشیا سے 24 گھنٹوں کے...

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنےپاکستان 194 پر ڈھیر، فالو آن کا شکار

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے...