Home سیاست ‎پاکستان جلد عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا

‎پاکستان جلد عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا۔

دفاعی شعبے میں پاکستان اور عراق کے درمیان بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان جلد ہی عراق کو مزید 12 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یادرہے کہ پاکستان گزشتہ سال بھی عراق کو سپر مشاق طیارے فراہم کر چکا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر مشاق طیاروں کے بعد عراق پاکستان سے جے ایف-17 طیاروں کی خریداری پر بھی آمادہ ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان جے ایف -17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ جلد متوقع ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...