Home نیوز پاکستان ‎پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگی کرلی

‎پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگی کرلی

Share
Share

‎ لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی۔

‎خوشیوں بھری یہ سادہ تقریب واہ کینٹ میں ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے۔

‎دونوں خاندانوں نے منگنی کی اس تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی، تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر کے بعد کرکٹ کے حلقوں نے ان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

‎خیال رہے کہ 31 سالہ آل راونڈر عالیہ ریاض 62 ایک روزہ اور 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عالیہ ریاض فاسٹ بولنگ میں مہارت کے ساتھ پاور ہٹنگ کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...