Home کھیل پاکستان نے آٹھ سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے آٹھ سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

Share
Share

بیجنگ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم نے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی۔ پاکستان کی جناب سے سفیان خان اور حنان شاند نے دو دو گول کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول داغا۔

پاکستان کے سفیان خان کو دو گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

ادھرفیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے ایف آئی ایچ اسٹارز ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، رائزنگ اسٹار پلیئر کی کیٹیگری میں پاکستان کے سفیان خان کا نام بھی شامل ہے۔جبکہ نامزدگیوں کا اعلان ماہرین کی رائے کے بعد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...