Home نیوز پاکستان امیر بالاج قتل کیس ، طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

امیر بالاج قتل کیس ، طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات

Share
Share

لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور کے مطابق گرفتار شوٹروں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر کیا ہے جبکہ قتل کروانے کے عوض 5 لا کھ روپے سپاری اور دو قمیتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔

قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے جبکہ دونوں شوٹروں کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...