Home sticky post پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سےجیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سےجیت لی

Share
Share

فیصل آباد:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 144 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ صائم ایوب نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار باری کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے باعث 37 اعشاریہ 5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک نے 53، یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 جبکہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ مہمان ٹیم کے نام رہا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...