Home highlight پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “ڈیجیٹل پنجاب” کی سمت ایک بڑا قدم، پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے آئی ٹی گریجویٹس کو معروف سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں سے منسلک کر کے عملی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران شرکاء کو ماہانہ 50 ہزار روپے اسکالرشپ دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو جدید سکلز اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرے گا، تاکہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق، انٹرن شپ کے دوران نوجوان پروفیشنل ماہرین سے براہِ راست رہنمائی حاصل کریں گے، جو ان کے کیریئر کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ چار سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹس آن لائن پورٹل CMITINTERNS.PUNJAB.GOV.PK
کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ "ہم پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا رہے ہیں، تاکہ نوجوانوں کے لیے ترقی، جدت اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی اس وژن کا گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔”

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...