Home کھیل پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Share
Share

ڈبلن: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں سے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 75 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب نے 14 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے، افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب میں ہونیوالے پاکستان آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، کپتان لورکن ٹکر 73 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈریو بالبرنی نے 35، راس ایڈیئر نے 7، نیل راک نے 4، جارج ڈوکریل نے 6 رنز کی اننگز کھیلی، ہیری ٹیکٹر 30 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 اور عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...