Home نیوز پاکستان ‎سیکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید

‎سیکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع ژوب سمبازہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا تین دہشت گرد مارے گئے واقعہ میں  پاک فوج کے میجر بابر خان جام  شہید  ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا فائرنگ کے شدید تبادلے میں  پاک فوج کے میجر بابر خان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید میجر بابر خان کی عمر 33 سال اورضلع میانوالی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...