Home سیاست ‎پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بارمیئر لندن منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

‎پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بارمیئر لندن منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

Share
Share

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی شہری اورلیبرامیدوارصادق خان نے تیسری بارمیئر لندن منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان نے 43 فیصد اورسوزن ہال نے33فیصد ووٹ حاصل کئے، لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان کڑا مقابلہ تھا جس میں صادق خان نے 43 فیصد اورسوزن ہال نے33 فیصد و وٹ حاصل کئے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ نتائج کے مطابق صادق خان 1لاکھ27 ہزار455 ووٹ لیکر دوبارہ لندن کے میئرمنتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل کنزرویٹو امیدوار سوسن ہال صرف 34 ہزار ووٹ حاصل کر سکیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ نومنتخب میئر صادق خان کے منشور میں بچوں کے لئے سکولوں میں مفت کھانا ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ،لندن میں سستے گھروں کی تعمیر، گرینر لندن اور فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ، پانچ لاکھ درخت لگانے ،شام میں تیرہ سو نئے پولیس افسران کی تعیناتی کے عوامی ، فلاحی منصوبے شامل ہیں۔

صادق خان پہلی مرتبہ 2016 جبکہ دوسری بار2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے ، 2016 میں صادق خان نےکنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم  کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...