Home کھیل پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

Share
Share

لاہور :پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے رواں سال فرانس میں ہونے والے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کشمالہ طلعت نے ایشین رائفل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پاکستانی خاتون شوٹر نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پہلے راؤنڈ میں 575 پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتا، ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہو رہی ہیں۔

 

ایشین گیمز برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت نے فائنل میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے گولڈ میڈل کیلئے بھارت کی عیشا سنگھ سے مقابلہ کیا۔

پاکستانی شوٹر پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر ہیں، اس سے پہلے گلفام جوزف اور جی ایم بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری رضی احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اولمپکس کوٹہ پلیس حاصل کر کے کشمالہ نے پیرس اولمپکس 2024ء کیلئے جگہ پکی کر لی۔

ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے بھی اولمپکس میں جگہ بنا لی ہے، گھڑ سوار عثمان خان کی کوالیفکیشن پوزیشن مستحکم اور مضبوط ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...