Home نیوز پاکستان پاکستانی لڑکیاں ماڈلنگ کو اپنا پیشہ نہ بنائیں، ماریہ بی کا مشورہ

پاکستانی لڑکیاں ماڈلنگ کو اپنا پیشہ نہ بنائیں، ماریہ بی کا مشورہ

Share
Share

لاہور: پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ بہت مشکل فیلڈ ہے اور پاکستان میں بہت کم لوگ اس کا رخ کرتے ہیں اور گھروں سے اجازت بھی نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستانی ماڈلز انٹرنیشنل ماڈلز سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں اور لوکل ماڈل فی لباس جبکہ انٹرنیشنل ماڈل فی گھنٹہ معاوضہ لیتی ہیں۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں بہت اچھی لڑکیاں موجود ہیں جو بہت سنبھل کر کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض فوٹوگرافر بہت سلجھے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ لڑکیوں کا کام کرنے میں آسانی ہوتی ہیں لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...