Home سیاست ‎پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ کاانعقاد

‎پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ کاانعقاد

Share
Share

‎نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ دائمی تنازعات اور کشیدگی کا دور ہمارا مقدر نہیں، ماضی سے نکل کر امن و آشتی، باہمی احترام سے عوام کے لیے امید کا مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔

‎سیاسی رہنما، سفارتکار، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دہلی کی ممتاز مسلم شخصیات نے پاکستان ہائی کمیشن کے استقبالیے میں شرکت کی۔

‎ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا، انہوں نے اس موقع پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

‎پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی، پاکستان کے حسین مقامات اور قومی ورثے کی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں تاریخی قرارداد تحریک پاکستان کی بنیاد بنی، پاکستان نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جانب اور آزاد میڈیا کے فروغ اور فعال سول سوسائٹی کی جانب پیشرفت کی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بانیان نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا تصور کیا تھا، بد قسمتی سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ زیادہ تر چیلنجز سے بھری رہی ہے۔

‎ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ دائمی تنازعات اور کشیدگی کا دور ہمارا مقدر نہیں، ماضی سے نکل کر امن و آشتی، باہمی احترام سے عوام کے لیے امید کا مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔ باہمی تفہیم کے فروغ سے خطے میں امن و استحکام کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات حل کر کے خطے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...