Home Uncategorized انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد منظور

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستانی قرارداد منظور

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرارداد اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 47 رکن ممالک میں سے 28 نے ووٹ دیا، 3 نے مخالف کی اور 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

منظور ہونے والی قرارداد میں اسرائیلی حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا گیا جس میں بچوں، خواتین سمیت 33,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فروخت، منتقلی یا فراہمی روکی جائے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے اقوام متحدہ کے اہم ذیلی ادارے نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کیا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کونسل اور مجموعی طور پر اقوام متحدہ کیلئے ایک داغ قرار دیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...