Home highlight پاکستانی اسنوکر کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی اسنوکر کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا

Share
Share

مناما:پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے کیرئیر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔
بحرین میں ہونیوالی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر محمد آصف کے نام رہی، محمد آصف نے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو چار۔ تین سے شکست دی۔
ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔
آصف کی دو فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل تین فریمز جیتے۔
آصف نے تین۔ دو کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔
محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔
محمد آصف نے اس سے قبل دو ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور تین انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...