Home #ٹرینڈ پاکستان کا پہلا جدید نیشنل پولیس ہسپتال دسمبر تک مکمل ہوگا، محسن نقوی

پاکستان کا پہلا جدید نیشنل پولیس ہسپتال دسمبر تک مکمل ہوگا، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان میں پولیس کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا جدید نیشنل پولیس ہسپتال مکمل ہونے کے قریب ہے۔ 252 بستروں پر مشتمل یہ عمارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعمیر کی گئی ہے، جس کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اور دسمبر تک اسے مکمل طور پر فعال کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیر تعمیر اس ہسپتال کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہسپتال کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ منصوبہ سابق وزیر احسن اقبال نے شروع کیا تھا اور وہ اسے مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فعال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور فنشنگ کے کام کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو اس منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ یہ ہسپتال 6.4 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ہسپتال کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد نرسز کی تربیت کے لیے ایک انسٹیٹیوٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس علی رضا اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...