Home نیوز پاکستان پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی

پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی۔ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی۔

سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت حج کریں گی۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی۔ پاکستانی خواتین پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پرانی اسکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Share
Related Articles

جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے...

ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے رول ماڈل ہیں،چئیرمین سینٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی بھی...

اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے،اعلامیہ تعلیمی کانفرنس

اسلام آباد:مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی...

غیر ملکی شکاری کا گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار

گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر...