Home سیاست مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا،عمران خان

مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا،عمران خان

Share
Share

لاہور/اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے ۔عمران خان کاکہناہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا۔

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے طلب کیا ہے، میرے پاوٴں پر سوجن ہے، اس کے باوجود جا رہا ہوں۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، ہم ان جیسے نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے لاہور ہائی کورٹ کو صاف کہا ہے کہ مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کو ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں۔ اب مراد سعید کو بھی یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا اور اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا۔ میں سب کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے پرسوں ہفتے کے روز اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکلنا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دھکا لگنے کی وجہ سے عمران خان کی فریکچر ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی اور شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ اگر عمران خان جمعرات کو پیش نہ ہوئے تو ضمانت مسترد کر دی جائے گی۔

ادھر عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا، امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی۔

ترجمان کاکہناہے کہ شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...