Home sticky post 4 پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا

Share
Share

اسلام آباد:ایک پاکستانی نوجوان نے 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، جو کمبل کے سائز کے برابر تھی۔

پاکستانی فوڈ وی لاگر صہیب اللہ یوسفزئی نے اس حیران کن ویڈیو کو شیئر کیا، جسے 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھنے کا اعزاز حاصل کیا۔صہیب نے ویڈیو میں دکھایا کہ نان بائی نے کس طرح مہارت سے آٹے کے پیڑے کو بیلا اور پھر اس سے 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔

انہوں نے اس روٹی کو دنیا کی سب سے بڑی روٹی قرار دیتے ہوئے اس میں نان بائی کی مہارت کو سراہا اور دکھایا کہ کس طرح روٹی کو توے کی بجائے گول پر ڈالا گیا۔

اس ویڈیو میں نان بائی کی مہارت کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے اس حیرت انگیز تکنیک پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، “مجھے وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جہاں آٹا نان بائی کے بازو، چہرے، پاوٴں اور بالوں سے ٹکرایا، اسی وجہ سے ذائقہ آتا ہے۔”

ایک اور صارف نے کہا، “یہ ہاتھ سے بنی نہیں، بلکہ پیر سے بنی ہوئی روٹی ہے!

کئی صارفین نے اس اتنی بڑی روٹی کے عملی استعمال پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔ کچھ نے اسے کمبل سے تشبیہ دی، تو کچھ نے مذاق میں کہا، “گوگل بھی اس روٹی کے کیلوریز گننے میں ناکام ہو گیا۔

ایک اور صارف نے کہا، “ویٹر، ایک روٹی اور 10 پلیٹ سالن لے آوٴ۔

Share
Related Articles

ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے...

14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدوں کی منظوری،بجلی کی قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی...

حکومتی ارکان کاشبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج

اسلام آباد:حکومتی ارکان نے شبلی فراز کی جانب سے پاکستان کیلئے نامناسب...

شیخ حسینہ واجد اور اہل خانہ نئی مشکل میں پھنس گئے

بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل...