Home نیوز پاکستان پاکستان کا چین کے ساتھ ایم ایل ون کے فیز ون اور فیز ٹو کیلیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا چین کے ساتھ ایم ایل ون کے فیز ون اور فیز ٹو کیلیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے چین کے ساتھ جدید ریلوے ٹریک مین لائن ون(ایم ایل ون) کے فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے لائن ون کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ معاہدے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہےجبکہ سیکنڈ فیز کے لیے معاہدے سے قبل فزیبلیٹی اسٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونےکے بعد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کے پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہو گی جبکہ سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

رواں ماہ چینی حکام کے ساتھ معاہدے کے لیے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا اور فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد سیکنڈ فیز کی تعمیر سے قبل فیزیبلیٹی اسٹڈی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیز ون کے تحت ایم ایل ون کے لیے چین سے لانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی جب کہ منصوبے کے لیے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے خواہاں ہے۔

اس سے قبل چین کےساتھ ایم ایل ون کے لیے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی مگر بعد ازاں یکمشت معاہدہ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...