Home sticky post 5 پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

Share
Share

پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔

سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائٹ کو چین کے ایک سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہو گا، اس سے ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ بھی ہو گا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کو مل گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی...

پانچ سال میں ملک بھر میں کتنے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد:وزارت داخلہ نے گزشتہ 5 سال میں بلاک کیے گئے...

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ...

ایف بی آرکا ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6ارب روپے کے...