Home sticky post 4 معرکہ حق میں پاکستان کی نڈر قیادت نے بھارت کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ،صدر آصف زرداری

معرکہ حق میں پاکستان کی نڈر قیادت نے بھارت کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ،صدر آصف زرداری

Share
Share

گڑھی خدا بخش :صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مضبوط دفاع ہی طاقت کا مظہر ہے۔معرکہ حق میں پاکستان کی نڈر قیادت نے بھارت کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کانعرہ لگاکر ہم نے ملک کو محفوظ کیا۔

گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے مو قع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ شہید محترمہ عوام کےدلوں میں بستی تھیں ۔ انہوں نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملک کو مضبوط بنانے کےلیے جدوجہد کی۔صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کانعرہ لگاکر ہم نے ملک کو محفوظ کیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو ایسی شکست فاش دی جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اگر کسی اور ملک نے بھی پاکستان کو نقصا ن پہنچانے کی کوشش کی تو اس کو اسی شدت سے جواب ملے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ،جب بھی ملک کو ضرورت پڑی ہم نے ساتھ دیا۔پاکستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بناکر ترقی اور خوشحالی سےہمکنار کریں گے۔

گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی کے مو قع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا کی گئی ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...