Home تازہ ترین پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

Share
Share

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔

ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے...

پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل...

صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر...