بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو نے الیکٹرو آپٹیکل 1 سیٹلائٹ کی لانچنگ تصاویر بھی جاری کر دیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل1 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ای او1 چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔
اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
سپارکو نے الیکٹرو آپٹیکل 1 سیٹلائٹ کی لانچنگ تصاویر بھی جاری کر دیں۔