Home کھیل پاکستان ٹی 20میں نیوزی لینڈ سے مسلسل چوتھی شکست ،وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے

پاکستان ٹی 20میں نیوزی لینڈ سے مسلسل چوتھی شکست ،وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے

Share
Share

کرائسٹ چرچ: پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیااب پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے اگلا ٹی 20میچ جیتنا ضروری ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، کیویز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

شاہینوں کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر سلپ میں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔

پاکستان کے دوسرے آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 56 کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آوٴٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔

ایک جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب محمد رضوان ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، 126 کے مجموعی سکور پر افتخار احمد 14 گیندوں پر 10 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد رضوان 63 گیندوں پر 90 رنز اور محمد نواز 9 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

قبل ازیں کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے،۔

سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان کو سال کے دوسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے اگلا ٹی 20میچ جیتنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی کیویز نے 21 رنز سے کامیابی سمیٹی، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو فن ایلن کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جبکہ ابھی چوتھا ٹی 20بھی سات وکٹ سے ہارگیاہے ۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...