Home نیوز پاکستان پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا

پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کا تاریخی لونر مشن (آئی کیوب-کیو) جمعے کے روز چین سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں قائم اِنسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائیٹ آئی کیوب-کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شینگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے۔

آئی کیوب-کیو آربِٹر میں چاند کی سطح عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
سیٹلائیٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب-کیو کو چینگ‘ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے جس کو تین مئی بروز جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

چینگ‘ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیرز میں چھٹا مشن ہے۔

لانچ کےعمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کی تقریب، نیول چیف نے اعزازات تفویض کیے

Pakistan Navy کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے تحت Lieutenant...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں اور آن لائن ہراسانی، مریم نواز سے مدد کی اپیل

مومنہ اقبال کا سنگین الزامات کا انکشاف کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی...