Home نیوز پاکستان 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا

19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا

Share
Share

بیجنگ:19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔

ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم اسکواش میں سلور، شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کیا۔

پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا، ایونٹ میں پاکستان کے 190 ایتھلیٹس 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔

کرکٹ اور ہاکی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی، ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی جبکہ فیورٹ تصور کی جانے والی کرکٹ ٹیم بھی کوئی میڈل نہ جیت سکی۔

ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولین تھرو ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، اسکواش کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان ناکام رہا، پاکستان کے رنرز اور سوئمرز اکثر مقابلوں میں آخری نمبرز پر ہی آئے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹس شجر عباس اور تامین خان ہیٹس سے آگے نہ جاسکے، تائیکوانڈو، کراٹے، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس میڈل نہ لاسکے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...