Home Uncategorized پاکستان کی بھارت سے یکطرف تجارت جاری، ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی اشیا خریدی گئیں

پاکستان کی بھارت سے یکطرف تجارت جاری، ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی اشیا خریدی گئیں

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری، بھارت سے یک طرفہ تجارت ہونے پر ملکی خزانے سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر نکل گئے۔

پاکستان نے بھارت سے 1 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا خریدیں جب کہ 5 سال میں پاکستان سے بھارت ایک روپے کی کوئی چیز نہیں گئی۔

یک طرفہ بھارتی تجارت کے حوالے سے تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بھارت سے پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگوائی گئیں۔

سال 2019-20 میں 38 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں، سال 2020-21 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ، سال 2021-22 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی اشیا، سال 2022-23 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 2023-24 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کے اشیاء درآمد ہوئیں جبکہ پاکستان سے بھارت ایک روپے کی بھی کوئی شے نہیں گئی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...