Home نیوز پاکستان پاکستان کا آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ

پاکستان کا آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ

Share
Share

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ مینجمنٹ کے باعث معاشی گروتھ اور اعتماد بحال ہوا ہے، امید ہے کہ پرائمری بیلنس معیشت کا 0.4 فیصد ( 401 ارب روپے ) رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ترقی کی شرح معمولی رہنے کی توقع اورافراط زر ہدف سے کافی زیادہ ہے، اقتصادی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام ٹیکس بیس میں اضافے پر کاربند ہیں اور پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ اور توانائی کی قیمتیں بڑھا کر گردشی قرض میں اضافہ روکنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ مہنگائی میں کمی کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا کہا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت قائم رکھے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...