تاشقند : انڈر19ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے دی۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ انڈر19ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی ۔
پاکستان نے ازبکستان کو0۔3سے شکست دے دی۔پاکستان نے پچیس تئیس،پچیس اٹھارہ اور پچیس اکیس سے فتح سمیٹی۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ کل ترکیہ کیخلاف کھیلے گا۔