Home sticky post 4 پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر (YSLC) سے پاکستان کا دوسرا مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-2) کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے، جو ملک کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ای او-2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (SRDC) میں مقامی تحقیق اور سسٹمز انجینئرنگ کے ذریعے ڈیزائن، تیار اور مربوط کیا گیا۔ اس کامیابی سے سیٹلائٹ ڈیزائن، پے لوڈ انضمام، جانچ اور مشن تیاری کے شعبوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ای او-2 کو ای او-1 کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے زمینی خدوخال کی بہتر تشریح، تبدیلیوں کی نشاندہی اور تسلسل کے ساتھ تصویری معلومات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ارتھ آبزرویشن فلیٹ کو مزید مضبوط بنائے گا اور قومی منصوبہ بندی، حکمرانی، وسائل کے مؤثر انتظام اور مقامی طور پر تیار کردہ قابلِ اعتماد خلائی نظام کی مسلسل ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...