Home sticky post پاکستان میں عورتوں کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے ہر عورت کو اس کا حق ملنا چاہیے،آصفہ بھٹو

پاکستان میں عورتوں کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے ہر عورت کو اس کا حق ملنا چاہیے،آصفہ بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے ہر عورت کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

پاکستانی عورتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر شعبے میں عورتوں کی شمولیت کے لیے کام کیا ۔عورتوں کو پاکستان میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔

خاتون اول نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے لیے لیے عورت فاؤنڈیشن کے چالیس برس کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کی ہر بات محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کی سربراہ انیس ہارون نے کہا کہ عورتوں کے متعلق معاشرے کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور اچھے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
تقریب میں خاتون اول نے سابق وزیر شہناز وزیر علی، جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی ، سابقہ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری اور دیگر خواتین کو بہترین خدمات پر ایوارڈز سے نوازا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...