Home sticky post 3 پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا،وزیرِاعظم

پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا،وزیرِاعظم

Share
Share

شرم الشیخ:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی مہم کو فوری روکنا تھا۔ دوست ملکوں کیساتھ مل کر اس ترجیح کا تسلسل کے ساتھ اعادہ کیا گیا ۔

شرم الشیح سے روانگی کے موقع پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ امن کے لیے منفرد کردار پر امریکی صدر کی پذیرائی کرتے رہیں گے۔

محمد شہبازشر یف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے لیے ہمارا شکریہ اس بات کی بنا ءپر ہے کہ وہ وعدے کو پورا کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، جس کا دار الخلافہ القدس الشریف ہو،پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...