Home نیوز پاکستان فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ کونسل کے فیصلے کے بعد غزہ کے طلبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں طبی تعلیم جاری رکھنے اور مستقبل میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا۔

صدر پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ کونسل غزہ کے طلبا کی مدد کرنا چاہتی تھی، ان طلبا کو پاکستان میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 کے قریب طلبا ہوں گے۔ غزہ کے طلبا کی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے۔ یہ غزہ کے طلبا ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی خدمت کرسکیں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...