Home سیاست پاناما سکینڈل،چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی کمپنیوں کا انکشاف،منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

پاناما سکینڈل،چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی کمپنیوں کا انکشاف،منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

Share
Share

لاہور:پاناما سکینڈل میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی کی کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے چودھری پرویز الہٰی کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی نے 5 پاناما کمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پاناما میں کمپنیاں خریدیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول ہو گئے۔

چودھری مونس الہٰی نے اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی، مونس الٰہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ چودھری پرویز الہٰی کی معاونت سے کی، پرویز الہٰی گزشتہ 20 سال میں پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چودھری مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی، مونس الہٰی نے مختلف آف شور کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم منتقل کی، مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے، مجوزہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...