پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق حقائق سامنے لانے اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر گھبراہٹ کی شکار مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کردیا۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ ایسا ہی کچھ پہلگام واقعے پر ہوا جب بھارت نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔
مودی سرکار کے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی میڈیا نے دنیا کے سامنے ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ حقائق پیش کیے جس سے بھارت کا زہریلا پروپیگنڈا زائل ہوگیا۔
پاکستانی میڈیا کے مضبوط دلائل سے بھارتی عوام کی ا?نکھیں بھی کھل گئیں اور دفاعی ماپرین سمیت عام شہریوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔
جھوٹ پر کھڑی مودی حکومت اپنے بیانیے کو یوں تار تار ہوتے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔
مودی سرکار نے پاکستان کے اس مضبوط بیانیے پر کلیدی کردار ادا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنا شروع کردیئے تاکہ بھارتی عوام کو اندھیرے میں رکھا جا سکے۔
حال ہی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیش کیے تھے۔
جس پر بھارتی عوام اور ماہرین نے مودی سرکار کی ناقص سیکیورٹی، انٹیلی جنس فیلیئر اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر سوالات کھڑے دیئے۔
بھارتی حکومت سچ کا اور نہ ہی اپنے عوام کا سامنا نہ کرپائی اور آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ ہی معطل کردیا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں بھارت میں معروف پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے تھے۔
مودی سرکار کی ان پابندیوں کے باوجود پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر میں مودی کے دہشت گرد عزائم اور زہریلے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کر رہا ہے۔