Home کھیل پیرا اولمپکس،قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم ہوگیا

پیرا اولمپکس،قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم ہوگیا

Share
Share

پیرا اولمپکس جے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا جبکہ انکی جگہ بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا انہیں طلائی میڈل سے نواز دیا گیا۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔

خیال رہے کہ عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...