Home Uncategorized ‎پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن کامیاب

‎پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن کامیاب

Share
Share

  لندن: بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک اسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی ہے۔

راگھو چڈا کے قریبی ذرائع کے مطابق ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے لیکن ان کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور اب انہیں صحت یابی کیلئے کچھ عرصہ مکمل آرام تجویز کیا گیا ہے۔

پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف فلمی شیڈول کے باوجود اپنے شوہر کے پاس لندن چکر لگاتی رہیں اور وہ ڈاکٹروں سے بھی رابطے میں تھیں۔

خیال رہے کہ راگھو چڈا کی بیماری کا انکشاف ان کے ساتھی پارٹی رہنما سوربھ بھردواج نے کیا تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ راگھو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...