Home Uncategorized پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ فکس ہوگئی

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ فکس ہوگئی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ دونوں کی شادی 24 ستمبر کو ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوگی۔

پرینتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسموں کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعٰلی بھی شادی میں شریک ہوں گے۔

پرینتی چوپڑہ کی کزن اور بھارت کی میگا سٹار پریانکا چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کریں گی، شادی کے بعد ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہوگا۔

پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...